راولپنڈی (پی این ایچ)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی! کشمیر آتش فشاں پہاڑ جو بہت جلد پھٹنے والا ہے۔جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے پرانا قلعہ اور بازار کلاں کے دورے کے موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے عزت کی بات ہے ، بھائی، بزرگ، بچے آئے ہیں غازی یاسین ملک کے لیے، ان کا شکریہ !۔انہوں نے کہا کہ غازی تنہا مودی کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے، عوام میں آئی ہوں، عام لوگ ہیں، تحریک عام لوگ چلاتے ہیں، کشمیر کے لیے آپ سب سٹریٹ فائٹرز ہیں آج راولپنڈی میں نکلے، ایک زمانے میں یاسین ملک ٹینچ بھاٹہ میں رہتے تھے ،انھیں راولپنڈی سے عشق ہے ۔اہلیہ کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ امید ہے جو تحریک راولپنڈی سے چلے گی نتیجہ دے گی، ہمیں کسی چیز کا ڈر نہیں،مودی کو پیغام ہے یاسین ملک حق کی جنگ لڑ رہا ہے، زندہ رہا تو غازی اور مار دیا گیا گیا تو شہید کہلائے گا، اِس پر فخر ہوگا۔مشعال ملک نے کہا کہ مودی! کشمیر آتش فشاں پہاڑ ہے، یاد رکھو تم ڈرپوک ہو بے غیرت ہو، بہت جلد آتش فشاں پھٹنے والا ہے ، جلد بڑا پیغام آنے والا ہے تمہاری فلموں کا، تم نے معرکہ حق میں ابھی ٹریلر ہی دیکھا ہے ،بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں معرکہ حق کی مکمل فلم آنے والی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں موت کا کوئی ڈر نہیں ، جو کشمیر کے لیے یاسین ملک کے ہمارے لیے نکلا ہے اس نے بتایا کہ حق کے ساتھ ہے، 28 جنوری کو پھانسی کیس کی سماعت ہے ،ہم پورے پاکستان میں عوامی رابطہ مہم چلانے جا رہے ہیں، میں عوام میں ڈائرکٹ آئی ہوں کیوں کہ مجھے مودی دہشت گرد کا خود نہیں۔اہلیہ کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری قوم اور پاکستانی قوم نے ڈر کے بت توڑ ڈالے، اب ہندوتوا کے بت توڑنے نکلے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں خواتین سے بدسلوکی بچیوں سے زیادتیاں کسی صورت قبول نہیں ان کو تحفظ دینے کے لیے آپ نے نکلنا ہے، اںہوں نے جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے مودی ہے کے نعرے لگوا دیے۔مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان میں 87 آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جن کی تعداد 100 تک پہنچے گی، بھارت کو پیغام ہے جس تیزی سے مودی کی پالیسیاں چل رہی ہیں، انشا اللہ ہندوستان کے سینے سے دس، دس پاکستانی کشمیر اور بنگلا دیش نکلیں گے، ہندوستان کی دہشتگردی سے خطہ متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری جس طرح نکلے اِسی طرح نکلیں، کشمیر پاکستان کی سیسہ پلائی دیوار ہے جو شہدا کے خون سے رچی ہوئی ہے، آپ کی بہن نکلی ہوئی ہے، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، آپ یاسین ملک کے لیے کشمیر کے جہاد کیاندر رول ادا کریں گے۔اہلیہ کشمیری حریت رہنما نے کہا کہ راولپنڈی آرمی کا ہیڈکوارٹر ہے ہندوستان کو راولپنڈی کے ذکراور پاکستان آرمی کے نام سے موت پڑ جاتی ہے ،آپ یہاں سے یاسین ملک کی رہائی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے انقلاب لائیں، کشمیر کی تحریک آزادی زندہ باد، پاکستان زندہ باد!۔
ہمیں کسی کا ڈر نہیں،جو تحریک راولپنڈی سے چلے گی نتیجہ دے گی،مشعال ملک
