ستلج بھی بپھر گیا،سنگین صورتحال کا سامنا

اسلام آباد،لاہور(پی این ایچ)ستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سطح کا سیلاب آگیا، جی ایس والا کے مقام پر بہا 3.5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا، بارشوں اور بھارت کی جانب ممکنہ سیلابی ریلوں کے اخراج سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، قصور اور ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔آئندہ چند گھنٹوں میں خانیوال، ملتان، بہاولنگر، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، چولستان، بارکھان، موسی خیل، لورالائی، خضدار، آواران میں تیز ہواں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بارش کا سبب بننے والا ایک نظام جنوب مشرقی سندھ میں بھی تشکیل پا رہا ہے جس کے باعث آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، مٹھی، بدین، گھوٹکی، اور گردونواح میں بھی چند مقامات پر تیز ہواں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔