راولپنڈی(پی این ایچ)تحریک انصاف کی رہنما گلناز مبین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے اور ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی جانب لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،عمران خان کی رہائی کے لیے سب ایک ہیں، ان خیالات کا اظہار گلناز مبین نے ادڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، یہ اجتماع حقیقی آزادی کی جدوجہد کا تسلسل ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم اپنے حق کی جنگ لڑ رہی ہے، سب نے ایک ہو کر خان کی تحریک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔گلنازمبین کا کہنا تھا کہ پشاور کا عظیم الشان اجتماع تحریک انصاف کا تاریخی باب ثابت ہوگا، قوم متحد ہو تو کوئی طاقت آزادی کی راہ نہیں روک سکتی ، یہ تحریک عوام کے مستقبل اور انصاف کے قیام کی جدوجہد ہے، عمران خان کی رہائی ہماری منزل ہے، حقیقی آزادی کی جدوجہد میں پشاور کا جلسہ سنگ میل ہوگا۔
پشاور کا جلسہ تحریک انصاف کا تاریخی باب ثابت ہوگا، گلنازمبین
