شہباز شریف سے وعدہ کیا ہے، جلد پاکستان آؤں گا،فیفا صدر

ڈیووس(پی این ایچ)فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سائیڈ لائنز پر دئیے گئے ایک انٹرویو میں جیانی انفینٹینو نے کہاکہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔جیانی ان فینٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جو نئے صدر آئے ہیں وہ زبردست کام کررہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کو فٹبال کا ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ ہمیں اس کو آگے بڑھانا ہے اور ایشیا کی صف اول کی فٹبال ٹیموں میں شامل کرنا ہے۔فیفا کے صدر نے کہاکہ پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ہر ٹیلنٹڈ کھلاڑی کو ضرور موقع دیا جانا چاہیے۔