امریکاکیساتھ تجارتی معاہدہ،بھارتی کسان سراپا احتجاج

واشنگٹن (پی این ایچ )امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے خلاف بھارت کسان تنظیم نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔کسان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں زراعت کے شعبے میں بھارت نے حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔بھارت کی طاقتور کسان تنظیم سمیکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں احتجاج کریں گے اور 12 فروری کو ملک گیر ہڑتال بھی ہوگی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو کسان رہنماں نے غیر منصفانہ اور یکطرفہ قرار دیا ہے۔ بھارتی کسان برادری میں امریکا کے ساتھ کیے گئے اس تجارتی معاہدے پر شدید غم و غصہ اور مایوسی پائی جاتی ہے۔کسان تنظیموں نے معاہدے کو مودی حکومت کی نااہلی کا مظہر قرار دیتے ہوئے اسے امریکا کے سامنے سرنڈرقرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ بھارت کے زرعی شعبے پر دبائو میں مزید اضافہ کرے گا۔تنظیموں نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ شرائط پر یہ معاہدہ دستخط ہو گیا تو ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا، کسان تنظیموں نے بھارتی وزیرِ تجارت کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔