ممبئی (پی این ایچ)بھارتی بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے پنجابی گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر پراتیک بچن المعروف بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 10کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی پراک کے قریبی ساتھی اور پنجابی گلوکار دلنور کو 5جنوری کو ایک غیر ملکی نمبر سے 2مسڈ کالز موصول ہوئیں، جنہیں ابتدا میں نظر انداز کر دیا گیا، اگلے روز دلنور کو ایک اور غیر ملکی نمبر سے فون کال موصول ہوئی،فون کرنے والے شخص نے خود کو ارجو بشنوئی ظاہر کیا اور بشنوئی گینگ کا رکن ہونے کا دعوی کرتے ہوئے بی پراک تک اس کی دھمکی آمیز پیغام پہنچانے کا مطالبہ کیا۔دھمکی آمیز پیغام میں کالر نے مبینہ طور پر 10کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا اور ادائیگی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی۔دھمکی میں کہا گیا کہ بی پراک تم دنیا میں کہیں بھی چلے جائو لیکن اگر تم سے وابستہ کوئی شخص ہمارے قریب پایا گیا تو نقصان پہنچایا جائے گا۔دھمکی دینے والے نے مزید کہا کہ اگر مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو بی پراک کو جان سے مار دیا جائے گا۔دلنور کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فون فون کالز کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور ملوث افراد کی شناخت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بشنوئی گینگ کی بی پراک کو قتل کی دھمکی، 10کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ
