ڈیووس(پی این ایچ)کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کی گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے پر ٹیرف ناقابل قبول ہیں۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا آرکٹک میں سلامتی اور خوشحالی کے لیے بامقصد مذاکرات کا حامی ہے، کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔مارک کارنی نے کہا کہ معاشی انضمام کو دبا کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، ہم مذاکرات کی میز پر نہیں ہوں گے تو فیصلوں کی زد میں ہوں گے۔
گرین لینڈ کے معاملے پر ٹیرف ناقابل قبول ہیں، کینیڈین وزیراعظم
