انتقامی سیاسی ملکی مفاد میں نہیں،گلناز مبین

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رہنما گلناز مبین نے کہا ہے کہ ملک میں جاری قانون شکنی جمہوریت کے مفاد میں نہیں آج ملک جن حالات سے گزر رہا ہے، یہ کسی ایک جماعت یا ایک فرد کا نہیں، پوری قوم کا امتحان ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ تحریک انصاف اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔انتقامی سیاست ختم کی جائے، عوام کو ریلیف دیا جائے اور اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔ پاکستان کا مستقبل کسی کی انا یا ذاتی مفاد میں نہیں بلکہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں ہے۔ ہم پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ عوامی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے،ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گلناز مبین نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کےلئے حکومتی اقدامات ناکافی ہیں ،پنجاب حکومت محض اپنی تشہیر میں مصروف عمل ہے جبکہ متاثرینِ سیلاب دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔