شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ کانفرنس،شہبازشریف چھائے رہے

تیانجن(پی این ایچ)چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کانسل اجلاس میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماں کی توجہ کا مرکز بن گئے جبکہ چینی صدر اور خاتون اول نے شہباز شریف کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔وزیرِ اعظم کی روسی صدر ولاڈمیر پوٹن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمن, ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی جبکہ ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اوران مملک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔