غازی ملت کی جدوجہد تاریخ کا ایک روشن باب ہے،مقررین

ان کی قیادت میں 19 جولائی 1947 کو الحاقِ پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی، جو کشمیریوں کے نظریاتی اور سیاسی تشخص کا مظہر ہے،سردار عامر الطاف،سعود صادق
آج غازیِ ملت کے افکار کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنیکی ضرورت ہے،سردار ارزش،سردار نسیم انجم،جاوید چوہدری ایڈووکیٹ،سردار آزاد،سردار طارق محمودودیگرکا خطاب
ہجیرہ (پی این ایچ) آزادکشمیر کے بانی صدر اور تحریکِ آزادی کشمیر کے عظیم رہنما غازیِ ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہجیرہ میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب سے وزیر حکومت سردار عامر الطاف،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سردار سعود صادق ،پی ٹی آئی رہنماء سردار ارزش،سردار نسیم انجم،جاوید چوہدری ایڈووکیٹ،سردار آزاد،سردار طارق محمود،مرزا اشفاق،محمود سدوزئی،ثاقب شاہین،سلیم ناز،سردار نظام،دانش آزاد،سردار محمد اسلم،مولانا مصطفی شاکرودیگر مقررین نے خطاب کیا،اس موقع پر مقررین نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی تحریک آزادی کشمیر و سیاسی کردار پر روشنی ڈالی،مقررین نے کہا کہ غازیِ ملت سردار محمد ابراہیم خان نے جس عزم، قربانی اور بصیرت کے ساتھ ریاستِ جموں و کشمیر کی آزادی کی بنیاد رکھی، وہ ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ ان کی قیادت میں 19 جولائی 1947 کو الحاقِ پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی، جو کشمیریوں کے نظریاتی اور سیاسی تشخص کا مظہر ہے۔مقررین نے کہا کہ آج ہمیں غازیِ ملت کے افکار کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نہ صرف ایک سیاسی رہنما بلکہ ایک سچے عاشقِ پاکستان کے طور پر اپنی پوری زندگی جدوجہد میں گزاری۔اس موقع پرجموں کشمیر پیپلزپارٹی ہجیرہ کے صدرڈاکٹر سردار اشتیاق امیر،جنرل سیکرٹری ظفر منظور،آرگنائزرسردار اسدرسول،سیکرٹری نشرو اشاعت سردار یاسین زیب،ٹھیکیدار سردار امتیاز،سردار افتخار ایوب و دیگر موجودتھے۔اس موقع پر دعائیہ تقریب کے بعد مرحوم سمیت تحریک آزادی کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی گئی۔