مودی جی،قوم کو سچ بتائیں،راہول گاندھی کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قوم کو سچ بتائیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے گرائے گئے تھے۔راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سوال اٹھایا کہ مودی جی، ان پانچ طیاروں کا اصل سچ کیا ہے؟ قوم کو جاننے کا پورا حق ہے۔