گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این ایچ)گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100سے 150روپے فی کلو تک اضافے کا امکان ہے۔ایڈوائز پی وی ایم اے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ملوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، گھی ملوں کی ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا۔ایڈوائز پی وی ایم اے نے بتایا کہ حکومت فی الفور پینل بنائے تاکہ قیمتوں میں کمی کے لیے راستہ نکالا جا سکے۔