پشاور زلمی کے دو اہم غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس چلے گئے

لاہور(پی این ایچ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے دو اہم غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ٹیم پشاور زلمی کے بنگلادیشی کرکٹرز ناہید رانا اور شورف الاسلام وطن واپس روانہ ہوئے تاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں میں حصہ لے سکیں۔پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے خلاف ناہید رانا نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شورف الاسلام نے بھی کفایتی بولنگ کی۔واضح رہے کہ اس میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر شورف الاسلام اور ناہید رانا کے این او سی میں ایک دن کی توسیع کی تھی۔