اسلام آباد (پی این ایچ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی مشروط اجازت دے دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں بھی عوام کی شرکت کے لیے ان کی منظوری حاصل کر لی ہے۔محسن نقوی نے لکھا کہ تماشائیوں کے اسٹیڈیم آنے کے حوالے سے ایک شرط کفایت شعاری رکھی گئی ہے۔ تماشائیوں سے گزارش ہے وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کو کم سے کم استعمال کریں۔وزیرداخلہ نے پی ایس ایل پلے آف میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اب پلے آف کے مقابلے مزید دلچسپ ہوں گے۔
پی ایس ایل کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی مشروط اجازت
