اسلام آباد(پی این ایچ) اسلام آباد پولیس نے گھریلو جھگڑے پر پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگانیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ کرپا کی حدود میں خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑے کے دوران پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی جس سے وہ شدید جھلس گئی۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر کے شوہر وحید ستی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
اسلام آباد، جھگڑے پر پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
