اسلام آباد(پی این ایچ) زین بھنڈارا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مری بریوری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نےنو منتخب سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ کو مبارک باد دی اس موقع سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اس موقع پر زین بھنڈارا نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے اور مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں اور میڈیا کے درمیان بہتر روابط وقت کی ضرورت ہیں تاکہ شفافیت اور معلومات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکےنیشنل پریس کلب کے عہدیداران نے مہمان کا خیرمقدم کیا اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا
ایگزیکٹو ڈائریکٹر مری بریوری زین بھنڈارانیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ
