راولپنڈی(پی این ایچ )جڑواں شہروں کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس انتظامیہ شہریوں کو آسان سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ۔مفت سفر ہونے کے باوجود جڑواں شہروں کے مابین سفر کرنے والے شہری سفر کیلئے طویل قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔مینول ٹکٹنگ سسٹم کے باعث بھی میڑو اسٹیشنز پر سفر کرنے والوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ آفس ٹائمنگ خصوصا پیک آورز کے دوران منزل پر پہنچنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڑو بس انتظامیہ راولپنڈی کے حکام پراسرار طور پر خاموش ہیں۔اس حوالے سے میٹرو بس انتظامیہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔
راولپنڈی، میٹرو بس انتظامیہ آسان سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام
