سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی

اسلام آباد (پی این ایچ)سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی اس حوالے سے ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حج ویزا کے حصول کیلئے 8 فروری تک بائیو میٹرک کروانا لازمی دی گئی تھی، عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کراسکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے سعودی تاشیر سینٹر صبح 9 تا شام 5 کھلے رہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی ویزا بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا کا حصول ممکن نہیں ہو گا۔ترجمان نے کہاکہ بائیومیٹرک کی تصدیقی ای میل کا پرنٹ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ واضح رہے کہ 8 فروری تک بائیو میٹرک نہ کرانے پر حج ویزا نہیں لگے گا۔پاکستان کے لیے 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے لیے 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔