لاہور میں بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری

لاہور (پی این ایچ)شہر لاہور میں بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بھی بدستور جاری ہیں ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر کے مختلف تھانوں میں بدفعلی کے 130مقدمات درج کئے گئے۔مختلف علاقوں میں زنا بالجبر کی 122، اجتماعی زیادتی کی 9 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔صدر اور کینٹ ڈویژن بدفعلی کے 31، 31 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔ سٹی ڈویژن میں 22، ماڈل ٹائون ڈویژن میں بدفعلی کے 20مقدمات کا اندراج ہوا۔اقبال ٹائون ڈویژن میں 18، سول لائنز ڈویژن میں بدفعلی کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے ۔زنا بالجبر کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 42مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔کینٹ اور ماڈل ٹائون ڈویژن میں زنا بالجبر کے 20، 20مقدمات درج ہوئے۔اقبال ٹائون ڈویژن میں 18، سول لائنز ڈویژن میں زنا بالجبر کی 15وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ سٹی ڈویژن میں رواں سال زنا بالجبر کے 7 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ اجتماعی زیادتی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 4مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ صدر اور ماڈل ٹائون ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 2، 2مقدمات درج ہوئے،سول لائنز ڈویژن میں رواں سال اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔