اسلام آباد(پی این ایچ)وفاقی دارالحکومت آسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔وفاقی دارالحکومت کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان، شانگلہ، بونیر اور سوات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس کے علاوہ مری کے علاقے نتھیاگلی بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ۔جھٹکے کچھ سیکنڈ تک محسوس ہوتے رہے، تاہم فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 27اپریل 2026کو صبح 11بج کر 46منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی تقریباً 170کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز افغانستان-تاجکستان سرحدی علاقہ میں واقع تھاجبکہ اس کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، شانگلہ اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلہ گہرائی میں ہونے کے باعث اس کے اثرات وسیع علاقے میں محسوس ہوئے تاہم اس نوعیت کے زلزلے عموماً سطح پر کم نقصان کا باعث بنتے ہیں۔شہریوں میں وقتی خوف و ہراس ضرور پھیلا، لیکن فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ
