اسلام آباد(پی این ایچ)ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے،6.3 شدت کا ایک منٹ کے دورانیے پر مشتمل زلزلے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا،راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.اسلام آباد راولپنڈی، دیر بالا، سوات شہر، ہری پور، ایبٹ آباد، کھاڑیاں، کوہاٹ، ہنگو سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے.زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ کی۔ گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔
پورا ملک زلزلے سے لرز اٹھا
