اسلام آباد(پی این ایچ )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دہشت گروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں زائرین سے بات چیت کے لئے کراچی جارہا ہوں، کچھ نکات پر ہم قریب آئے ہیں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس سفر کو ممکن اور آسان بنایا جائے، فلائٹس بڑھائی ہیں، غیر ملکی ایئرلائنز کو اجازت بھی ہے، کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جرات ہی نہیں کہ اسمبلی کا استحقاق مجروح کریں، دفعہ 144 تھی ، یوم استحصال کا دن منایا جارہا تھا، اسی دوران احتجاج کی کال تھی، پارلمنٹ کے اندر سے باہر جانے کے لئے دوسرے گیٹس کھلے تھے۔طلال چوہدری نے سابق اسپیکر اسد قیصر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ایک درخواست ڈاک سے پہنچی، اسلام آباد میں 100 سے کم لوگ نکلے، پنجاب میں 954 لوگ نکلے، اسلام آباد میں کسی ممبر کو ہم نے ٹچ نہیں کیا، راستے کھلے تھے، گیٹ کھلے تھے۔
پی ٹی آئی دہشت گردوں کیساتھ ہے،طلال چوہدری
