اسلام آباد(پی این ایچ) چوہدری محمد ریاض چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاٹس مقرر،صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ،سابق مشیر ، نیشنل کونسل کے ممبر چوہدری محمد ریاض کو پاکستان بوائز سکاٹس ایسوسی ایشن کا چیف کمشنر مقرر کر دیا چیف کمشنر چوہدری محمد ریاض نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،چوہدری محمد ریاض نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جو نئی ذمہ داری سونپی ہے اسکو کماحقہ ادا کرنے کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاوں گا ،چوہدری محمد ریاض پاکستان بوائز سکاٹس ایسوسی ایشن ایک فعال ادارہ ہے ،چوہدری محمد ریاض پاکستان بوائز سکاٹس کو چاروں صوبوں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید فعال بنانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
چوہدری محمد ریاض چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاٹس مقرر
