28 سالہ قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں

لاہور(پی این ایچ)قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کے مطابق قومی سطح کی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں، سرجری کے بعد وہ صحتیاب نہ ہو سکی اور انکی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کے تمام اراکین کو دلی افسوس ہوا،ہم مرحومہ کی فیملی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔