لاہور(پی این ایچ) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔وہ ایمرجنسی کے سی سی یو میں زیر علاج ہیں،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دھڑکن تیز اور بلڈ پریشر کی شکایت ہے۔
طبیعت ناساز،یاسمین راشد ہسپتال منتقل
