راولپنڈی پولیس کا کنول شوزب کی رہائشگاہ پرچھاپہ

راولپنڈی (پی این ایچ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوزب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کیے، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تاہم ان کی گرفتاری نا ہوسکی۔