مظفرآباد،راولاکوٹ،باغ،پلندری،کوٹلی،حویلی،نیلم،میرپور،ڈڈیال،بھمبر(نمائندگان پیٹریاٹک نیوز حب)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مکمل لاک ڈائون کی کال کامیاب ،پورا آزادکشمیر بند رہا ،کسی قسم کی توڑ پھوڑ ،ہنگاموں کی اطلاع نہیں ملی،باغ اور مظفرآباد میں مسلم کانفرنس اور ایکشن کمیٹی کے مابین تصادم کی اطلاعات ہیں اور دونوں جانب سے کارکنان کے زخمی ہونے کے دعوے کئے جا رہے ہیں ایکشن کمیٹی کی جانب سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ہم 29ستمبر کی کال دے چکے تو اس دن مسلم کانفرنس کی جانب سے ریلی کا انعقاد ایک سازش ہے ،اور جان بوجھ کر ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے عوام میں اشعال پھیلے،عوامی ایکشن کمیٹی اپنی کال کو کامیاب بنانے میں کامیاب رہی ہے ۔ادھر مرکزی رہنماء عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ ریاست ہمیں قتل کر رہی ہے،ریاست مظفرآباد کو لال چوک سرینگر بنانا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں ہمارا ایک کارکن شہید ہو گیا درجن سے زائد زخمی ہیں ہم ابھی بھی پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے پولیس اور مسلم کانفرنس امن مارچ پر ایف آئی آر درج کی جائے۔پاکستانی میڈیا کو بھی شرم کر نی چاہیے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال،آزادکشمیر بند رہا
