ناصرہ خان کی وفاقی وزیر امورکشمیر انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات

اسلام آباد(پی این ایچ)جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ویمن ونگ آزادکشمیر ناصرہ خان اور سینئر نائب صدر وومن ونگ نبیلہ ظفر ایڈووکیٹ کی وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات،ملاقات میں ملکی و ریاسی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں خواتین کی تنظیمی فعالی، تربیتی پروگرامز، فیصلہ سازی میں خواتین کی نمائندگی اور کشمیر کے حالات میں وومن ونگ کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر ناصرہ خان نے تنظیمی بہتری کے لیے تین اہم تجاویز پیش کی،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کا مستقل دفتر نہ ہونے کے باعث رابطہ و ہم آہنگی میں درپیش مسائل کے لیے باقاعدہ دفتر قائم کیا جائے، کشمیری خواتین کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے وومن ونگ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بااختیارانتخابی مہم یونٹ بنایا جائے تاکہ سیاسی مہمات میں خواتین کو موثر کردار مل سکے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تینوں تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آزازکشمیر کا خطہ میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا ہے ،کشمیری عوام کے مسائل کا حل مسلم لیگ کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے ۔انہوں نے پارٹی رہنمائوں کو یقین دلایا کہ مذکورہ بالا تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔