اسلام آباد(پی این ایچ)وفاقی دارالحکومت میں سنگ دل بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل اور بھتیجے کو شدید زخمی کر دیا۔اسلام آباد کے نواحی علاقے عہالہ میں قتل کی لرزہ خیز واردار پیش آئی جس میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت قیس کے نام سے ہوئی جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔اطلاعات کے مطابق مقتول قیس کا اپنے بیٹے حضرت علی کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔قتل کا واقعہ تھانہ سہالہ کے علاقے میں پیش آیا جس پر تھانہ سہالہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی۔
بدبخت بیٹے نے باپ کی جان لے لی
