اسلام آباد(پی این ایچ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے ،اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا، یہ کس طرح کے فیصلے ہورہے ہیں؟ ۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہد خاقان عباسی، لیاقت بلوچ، شیرافضل مروت، بیرسٹرسیف اور عمران اسماعیل شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا، یہ کس طرح کے فیصلے ہورہے ہیں؟شیر افضل مروت نے سوال کیا کوئی ایک بھی فیصلہ ٹھیک کیا گیا ہے؟
کوئی ایک فیصلہ تو ٹھیک کر لو؟ مروت کی عمران خان پر تنقید
