ا سلام آباد (پی این ایچ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ئاللّٰہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو چارٹر آف اکانومی پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کرنے چاہئیں،اگر 8 فروری کے بعد احتجاج کی ایک اور کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اگر 8 فروری کے بعد احتجاج کی ایک اور کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا۔انہوںن یکہاکہ اپوزیشن مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ صوبوں کے درمیان فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صوبوں کے اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اداروں کے خلاف سیاست کرنے سے باز رہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیسے ہوگی،رانا ثناء اللہ نے بتا دیا
