اچکزئی آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کریں گے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پی این ایچ) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزدگی پر مبارکباد کی ۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہاکہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلم غوری نے کہاکہ محمود خان اچکزئی آئین کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے،امید ہے کہ ان تجربے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرے گی۔اسلم غوری نے کہاکہ حکمرانوں کی کرشمہ سازی سے اب تک قومی اسمبلی بغیر قائد حزب اختلاف کے رواں دواں تھی۔