اسلام آباد ،دکان میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جھلس کر زخمی

اسلام آباد (پی این ایچ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دکان میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورال کے علاقے شریف آباد میں دکان میں آگ لگ گئی تاہم کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ڈی سی عرفان میمن کے مطابق آتشزدگی واقعہ میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے سلنڈر شاپ کو فی الفور سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ایسی تمام دکانوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔