حسن ابدال،فائرنگ، دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

حسن ابدال (پی این ایچ)حسن ابدال میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں دو بچوں سمیت چار افراد قتل ہو گئے جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔حسن ابدال کے علاقے پنڈمہری میں گھریلو تنازع نے خونی رخ اختیارکرلیا،جہاں پولیس کیمطابق ملزم ناصر نے فائرنگ کر کے اپنیدو کمسن بچوں،ساس اور سسرکو قتل کردیاجبکہ بعد ازاں خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں نسیم اختر، نثار،دو سالہ کائنات اور پانچ سالہ فلک شامل ہیں،واقعے کے بعد تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کیمطابق ملزم کی بیوی واقعے سے قبل ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھرمقیم تھی،جبکہ فائرنگ کے وقت وہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔