چترال،برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال (پی این ایچ)چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی سی آفس چترال کے مطابق ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اورایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ڈی سی آفس چترال نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔