100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی16فروری کو ہو گی

مکو آ نہ (پی این ایچ)100 اور 1500 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16فروری کو منعقد ہوگی۔ 100 روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین،تیسرے انعام میں 1000 روپے کے 1199 انعامات جبکہ1500 روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔100والے بانڈز کی قرعہ اندازی کراچی جبکہ 1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی لاہور میں ہو گی