فیصل آباد (پی این ایچ)فیصل آباد کے گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں زیرِ علاج 2 ماہ کی بچی اغوا ہو گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کر لی۔پولیس کے مطابق مغوی بچی کی والدہ وارڈ میں موجود خاتون کے پاس بچی کو چھوڑ کر کینٹین گئی تھیں۔گزشتہ شام پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موصول ہو گئی ہے۔ویڈیو میں نامعلوم خاتون بچی کو لے کر فرار ہوتی نظر آ رہی ہے۔واقعہ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق بچی کو جلد بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
فیصل آباد ،ہسپتال میں زیرِ علاج 2 ماہ کی بچی اغوا، مقدمہ درج
