پشاور، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی 2 کم عمر لڑکوں سے ڈکیتی، ویڈیو سامنے آگئی

پشاور (پی این ایچ)پشاور میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی 2 کم عمر لڑکوں سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کی افغان کالونی میں پیش آیا جہاں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کم عمر لڑکوں سے ڈکیتی کی کوشش کی۔واردات کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر 2 لڑکے موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ مخالف سمت سے ملزمان آئے اور لڑکوں سے ڈکیتی کی کوشش کی۔لڑکوں کو بچانے کیلئے 2 افراد ڈاکوؤں کی طرف دوڑے جن پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔