اس عمر میں بانی پی ٹی آئی کی 1 آنکھ کی بینائی 6/6 ہونا معجزے سے کم نہیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پی این ایچ)وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی پر بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہو گئی ہے، یہ نہیں بتایا کہ بینائی کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی کے حوالے سے جلد بازی میں خبریں شائع کی گئیں۔