نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی کا انکشاف

راولپنڈی (پی این ایچ)نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں گھس بیٹھیوں کے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے مشتبہ افراد کو نادرا نے طلب کرلیا۔نادرا حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ضلع راولپنڈی کے 833افراد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردئیے اور ان 833افراد کو 7دنوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پر جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں کو فون کال، میسج بھی کیے گئے ہیں، نوٹسز جاری کرکے ان لوگوں کو موقف سناجائے گا۔ذرائع کے مطابق پیش نہ ہونے والے افراد کی پاکستانی شہریت ختم کی جاسکتی ہے۔