چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹیں، راناثنااللہ

اسلام آباد (پی این ایچ)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کسی ڈیل کیلئے تیارنہیں، چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹیں۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی بننی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آن بورڈ لیاگیاہے، وزیراعلیٰ کے پی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، دہشتگردوں کے سیف ہیون سے متعلق پالیسی طے ہے،حکومت اورعسکری قیادت یکسو ہے۔مشیر وزیراعظم راناثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے افغانستان کو کہا تھا دہشتگردوں اور پاکستان میں سے ایک چوائس کر لیں، دہشتگردوں کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی، بانی پی ٹی آئی بات چیت سے انکاری ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوسیاسی طور پرانگیج کیاجائے، ہم چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیے سیپیچھے ہٹیں، ہم نے مذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی تھی،پی ٹی آئی ارکان نے مذاکرات کی دوسری میٹنگ میں کہا بس اب نہیں۔راناثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں2018کی طرح سپورٹ کرے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کو ڈیل کی پیشکش نہیں کی، اسٹیبلشمنٹ کسی ڈیل کیلئے تیارنہیں، پی ٹی آئی کو کبھی ڈیل کی پیشکش نہیں ہو گی،بانی پی ٹی آئی کہتے رہے ہیں انہیں اسٹیبلشمنٹ سیبات کرنی ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے بعد پریس کانفرنس اور ٹویٹ ہوتے ہیں۔مشیر وزیراعظم نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوپہلے بھی ہسپتال لایاگیاہے،آگے بھی لایاجائیگا، حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے علاج کے معاملے میں تعاون کیاہے، 2سال مزید ملے تو عالمی محاذ اور معاشی محاذ پرآگے نکل جائیں گے، اب وقت ہے کہ حکومت کو سپورٹ کیا جائے، ڈیڑھ سال ڈیفالٹ سے بچا گیاہے، جہاز پنجاب کی ملکیت ہوگا،مریم نواز کا ذاتی نہیں۔