سرگودھا کے دوگروپوں کے درمیان لڑائی میں نوجوان جاں بحق

سرگودھا(پی این ایچ)سرگودھا کے دوگروپوں کے درمیان لڑائی میں نوجوان جاںبحق ہو گیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے گاں ہاتھی ونڈ کے 2 گروپوں کے درمیان لڑائی میں نوجوان ثنا اللہ گوندل موقع پر جانبحق ہو گیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس تھانہ بھیرہ نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر کے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف ہے۔