ملتان (پی این ایچ)ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر مسافر رکشے میں ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے آگ لگ گئی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق رکشے میں سوار 3 افرادجاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔حکام کے مطابق رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور تمام افراد رکشے میں سوار ہو کر مظفر گڑھ سے ملتان آ رہے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں سوار تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 افراد نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ملتان، رکشے میں ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی
