وائس چیئرمین اوگرا شہزاد اقبال سے چیئرمین اوگرا کا چارج لے لیا گیا

اسلام آباد (پی این ایچ)وائس چیئرمین اوگرا شہزاد اقبال سے چیئرمین اوگرا کا چارج لے لیا گیا ۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نبیل اعوان کو چیئر مین اوگرا کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،تیل قیمتوں سٹاک کی حالیہ صورتحال پر بعض اعلیٰ حکومتی عہدیدران کو شدید تحفظات تھے ، تحفظات کے بعد وائس چئیرمین شہزاد اقبال سے چارج واپس لیا گیا ہے