مدینہ منورہ(پی این ایچ) وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسولۖ پر حاضری دی اور دنیا بھر میں امن و استحکام کیلئے دعائیں کیں۔وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا مدینہ منورہ آمد پر استقبال کیا۔وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں کیں۔بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی آمد پر وزیرِاعظم اور وفد کیلئے روضہ رسول ۖکے دروازے کھولے گئے، وزیرِاعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خاص کی اور درود و سلام پیش کیا۔
وزیراعظم کی روضہ رسولۖ پر حاضری، ملک و قوم کیلئے دعائیں
