میسی نے سپینش فٹبال کلب کورنیلا خرید لیا، فٹبال حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

میڈرڈ(پی این ایچ)سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سپینش فٹبال کلب کورنیلا خرید لیاہے جس سے فٹبال حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کلب انتظامیہ نے بھی اس بڑے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنے لئے تاریخی موڑ قرار دیا ہے،کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیونل میسی کی شمولیت نہ صرف مالی طور پر استحکام لائیگی بلکہ ٹیم کی کارکردگی اور عالمی شناخت میں بھی نمایاں اضافہ کریگی، میسی کی آمد ہمارے لئے ایک نئے باب کی شروعات ہے اور ہمیں یقین ہے کہ انکی قیادت میں کلب ترقی کی نئی منازل طے کریگا۔فٹبال تجزیہ کاروں کے مطابق میسی نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ وہ کھیل کے کاروباری پہلوؤں کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں جو کلب کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔دوسری جانب شائقین فٹبال اس خبر پر خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر میسی کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے، کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کلب کو اب زیادہ دلچسپی سے فالو کرینگے۔