اسلام آباد(پی این ایچ)سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔اسلام آباد کے حساس مقامات اور ریڈ زون کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل ہوگئے، پنجاب بھر سے اضافی نفری طلب کر لی گئی، جڑواں شہروں کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بجے سے بند کر دیئے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ جو گاڑیاں راولپنڈی کی جانب محو سفر ہیں انہیں ضروری کارروائی کے بعد اڈوں تک پہنچنے کی اجازت ہوگی۔
سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ
