اسلام آباد(پی این ایچ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اعتماد سازی کیلئے بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے پہلی ملاقات گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے کی۔ذرائع کے مطابق اسیر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سے ملے اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور علامہ ناصر عباس بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو دوبارہ اعتماد میں لیں گے، اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس بانی کی فیملی سے ملاقات کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں کی اپیلوں پر بھی سماعت جلد متوقع ہے،بشری بی بی کی رہائی قانونی طریقے سے ہو گی۔
بشریٰ بی بی کی رہائی ،بیرسٹرگوہر متحرک،ملاقات شروع
