اسلام آباد(پی این ایچ) عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے بڑا اقدام ،وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 134 روپے 81 پیسے کمی کی گئی تھی، اس کمی کے ساتھ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی تھی۔وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں بھی میں 11 روپے 83 پیسے کمی کردی تھی، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی،32روپے سستا کر دیاگیا
