راولپنڈی(پی این ایچ)فیلڈ مارشل عاصم منیرکا تین روزہ دورہ ایران مکمل،عاصم منیر نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، نیشنل اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہ سے ملاقاتیں کیں۔
فیلڈ مارشل کا تین روزہ دورہ ایران مکمل،اہم ملاقاتیں
